بیرون ملک جائیداد کیسے خریدی؟ عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خانم نے ’ایف آئی اے‘ کوسب کچھ بتادیا

بیرون ملک جائیداد کیسے خریدی؟ عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خانم نے ’ایف آئی اے‘ کوسب کچھ بتادیا

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) بیرون ملک جائیداد سے متعلق وزیراعظم عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خانم نے اپنا جواب جمع کروادیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان بہن علیمہ خانم نے دبئی میں پراپرٹی کے معاملے میں ایف آئی اے لاہور کو جواب جمع کروا دیا۔وزیر اعظم عمران خان کی بہن علیمہ خانم نے ایف آئی اے کو دئیے گئے تحریری جواب میں اپنی دبئی کی پراپرٹی خریدنے کے ذرائع بتائے ہیں۔ ذرائع کے مطابق علیمہ خانم نے اپنے

جواب میں کہا ہے کہ انہوں نے دبئی کی پراپرٹی ” بیرون ملک بزنس ڈیلنگ” سے خریدی تھی تاہم انہوں نے جواب میں بزنس ڈیلنگ کی وضاحت نہیں کی۔ذرائع کے مطابق علیمہ خانم نے اپنے جواب میں بتایا کہ انہوں نے پراپرٹی نمبر 1406 دبئی کے پوش علاقے لوفٹ اسٹ ڈاؤن ٹاؤن میں خریدی تھی۔ اور دبئی میں اپنے نام خریدی جائیداد فروخت کر دی ہے۔ جب کہ ایف بی آر کو بھی اپنی دبئی کی پراپرٹی کی خرید و فروخت کی تفصیلات بتائی ہیں۔

یاد رہے کہ گذشتہ ماہ ایف آئی اے نے سیاسی تعلقات رکھنے والے 44 افراد کی فہرست سپریم کورٹ میں جمع کروائی جن کی متحدہ عرب امارات میں جائیدادیں ہیں۔ ایف آئی اے کی فہرست منی لانڈرنگ کیس کے حوالے سے تفتیش کا حصہ ہے جو چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ کے پاس جمع کروائی گئی۔

ایف آئی اے نے عدالت میں بتایا کہ اس فہرست وزیراعظم کی ہمشیرہ علیمہ خان بھی دبئی میں بے نامی جائیداد کی مالک ہیں جبکہ سابق وزیر مرحوم مخدوم امین فہیم کی اہلیہ رضوانہ امین کے نام 4 ، پی ٹی آئی رہنما ممتاز احمد مسلم کے نام 18 اور عدنان سمیع خان کی والدہ نورین سمیع خان کے نام 3، سمیت مشرف کے سابق سیکرٹری طارق عزیز کی بیٹیاں بھی دبئی میں جائیداد کی مالک ہیں۔

جس کے بعد ایف آئی اے نے سپریم کورٹ کو یہ بھی بتایا کہ وزیراعظم عمران خان کی ہمیشرہ علیمہ خان کو نوٹس بھی بھجوادیا گیا ہے۔ ایف آئی اے نے بتایا کہ علیمہ خان کے رہائشی پتے اور ای میل ایڈریس پر نوٹس بھیجا جا چکا ہے لیکن اطلاع ہے کہ وہ ملک سے باہر ہیں۔ جس کے بعد آج علیمہ خان نے ایف آئی اے سے رابطہ کر کے اپنا جواب جمع کروادیا ہے۔

Universities Links

 Punjab University PU Lahore  Lahore College For Women University (Lcwu) Lahore  Punjab University PU Lahore  University Of Sargodha Uos  Government College University Gcu Lahore  University of Education Township Lahore  The Islamia University Of Bahawalpur Iub Pakistan  The Islamia University Of Bahawalpur Iub Pakistan
 Govt College University GCU Faisalabad  University Of Karachi  Bahauddin Zakariya University Bzu Multan  University Of Agriculture Faisalabad  Quaid-i-Azam University Islamabad  Allama Iqbal Open University (Aiou) Islamabad  National University Of Modern Languages Islamabad  University of South Asia Lahore

Important Links

Airforce Jobs Sports Current Affair Islamic Posts Navy Jobs
Graphics Poetry Newspaper Jobs Mehindi Designs DIT COURSE

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *